27

پنجاب حکومت کے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن سے معاملات طے پاگئے


لاہور(ڈیلی پریس کانفرنس) پنجاب حکومت نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کو تسلیم کرلیا ہے جس کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کا خطرہ ٹل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی ٹرانسپورٹیشن پر آئل ٹینکرز اور کمپنیز میں صوبائی حکومتوں کو سیلز ٹیکس دینے میں ڈیڈ لاک اب ختم ہوگیا ہے۔پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹیشن پر عائد کردہ ٹیکسز میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں ، سیلز ٹیکس میں نرمی سے آئل ٹینکرز پر بوجھ کم پڑے گا۔
حکام کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کے حکام نے محکمہ خزانہ پنجاب سے درخواست کی تھی کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کو مدنظر رکھتے اور آئل کمپنیز کو اس ٹیکس نیٹ میں لانے کی سفارشات دی جائیں جس پر حکومت نے منظوری دیدی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں