27

پاکستان کو مزید کتنے میچوں میں شکست ہو گی اور سیمی فائنل میں کون پہنچے گا ؟ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کی پیش گوئی کرنے والے برینڈن مکالم نے مزید پیش گوئیاں کر دیں


لاہور (ڈیلی پریس کانفرنس) آئی سی سی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست کی پیش گوئی کرنے والے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن مکالم نے مزید پیش گوئیاں کر دی ہیں جن کے مطابق پاکستان انگلینڈ سے بھی میچ ہار جائے گا۔

ضرور پڑھیں: امریکی صدر کا2020 کے انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا اعلان
(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق برینڈن مکالم نے کہا کہ پاکستان ایونٹ میں 5 میچ جیتے گا جبکہ 4 میں اسے شکست ہوگی، پاکستان لیگ میچز میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ،سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش کو شکست دے گا جبکہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں اسے ہار کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ گروپ سٹیج میں سب سے زیادہ میچز انگلینڈ اور انڈیا جیتیں گے جبکہ آسٹریلیا 6 گروپ میچز جیت کر تیسری سیمی فائنلسٹ ٹیم ہو گی جبکہ چوتھی سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں