186

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،100انڈیکس میں 70پوائنٹس کی کمی


کراچی () جمعرات کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا اور 100انڈیکس میں 70پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے ۔تفصیل کے مطابق آج کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس70پوائنٹس کی کمی کے بعد 43ہزار 424پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔سٹاک ایکسچینج میں4کروڑ11لاکھ85ہزار730شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 2ارب 83کروڑ85لاکھ86ہزار269روپے تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں