62

پاکستانیوں کو جاپان میں بطور انسانی وسائل مواقع فراہم کرنے کی یادداشت پر دستخط


اسلام آباد(ڈیلی پریس کانفرنس)پاکستانیوں کو جاپان میں بطور انسانی وسائل مواقع فراہم کرنے کی یادداشت پر دستخط ہوئے ، دستخط وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور جاپان کے سفیر کونینوری مٹسوڈا نے کئے ۔
(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ جاپان اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ سے مضبوط رہے ہیں ، یادداشت کا مقصد جاپان میں پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنا ہے ،جاپان میں بزرگ آبادی کا مسئلہ ہے ، وہاں پانچ لاکھ مزدوروں کی ضرورت ہے ، کوشش ہے پاکستانیوں کو وہاں بھیجا جائے تاکہ روزگار کے مواقع فراہم ہوں زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں باصلاحیت لوگ موجود ہیں لیکن افسوس یہاں آئی ٹی سیکٹر فروغ نہیں پا سکا ، یادداشت سے پاکستان میں آئی ٹی فیلڈ کے فری لانسرز کو مدد ملے گی ۔
جاپانی سفیر کونینوری مٹسوڈا نے کہا کہ فی الوقت تقریباً تیس ہزار پاکستانی جاپان میں مزدوری کر رہے ہیں ، جاپان میںپاکستانی کمیونٹی محنت کش لوگوں پر مشتمل ہے ، یادداشت سے جاپان بزرگ آبادی کے مسائل سے نمٹ سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں