18

پاکستانیوں اپنے وجود کا احساس نہ دلایا تو ویسے ہی مٹ جاؤگے، فواد چودھری


اسلام آباد (ڈیلی پریس کانفرنس) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے پاکستانیوں اپنے وجود کا احساس نہ دلایا تو ویسے ہی مٹ جاؤگے ، آج کشمیر جل رہا ہے امریکا کیا کہتا ہے، عرب کیا کرتے ہیں یہ چھوڑو۔تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پاکستانیوں اپنے وجود کا احساس نہ دلایا تو ویسے ہی مٹ جاؤگے، مسئلہ کشمیرکانہیں مملکت پاکستان کے وجودکاہے، آج کشمیر جل رہا ہے امریکا کیا کہتا ہے، عرب کیا کرتے ہیں یہ چھوڑو۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ ظلم رہے اور امن بھی ہو۔۔۔ کیا ممکن ہے تم ہی کہو ، مقبوضہ کشمیر میں بدترین مارشل لا مسلط ہے ہر آٹھ کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے، تحریر کی آزادی ہے نہ تقریر کی، انٹرنیٹ معطل ہے تمام کشمیری لیڈر شپ قید و بند میں ہے، ان حالات میں کیا بات چیت ہونی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں اپنے وجود کا احساس نہ دلایا تو ویسے ہی مٹ جاؤ گے، مسئلہ کشمیر کا نہیں مملکت پاکستان کے وجود کا ہے، آج کشمیر جل رہا ہے امریکہ کیا کہتا ہے، عرب کیا کرتے ہیں یہ چھوڑو تم کیا کرتے ہو اہم ہے۔۔۔ مٹ جائیگی مخلوق تو انصاف کرو گے۔۔۔۔ منصف ہو تو حشر اٹھا کیوں نہیں دیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں