48

”پاک، بھارت میچ میں یہ چیز فرق پیدا کرے گی“ بھارتی فیلڈنگ کوچ کا بیان ہر پاکستانی کو پریشان کر دے


مانچسٹر(ڈیلی پریس کانفرنس) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ راما کرشن نے کہا ہے کہ ہر میچ میں فیلڈنگ بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور اتوار کو مانچسٹر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں بھی فیلڈنگ ایک وا ضح فرق پیدا کر سکتی ہے۔

ضرور پڑھیں: ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کا کیس وزیراعظم انکوائری کمیشن میں پیش کرنے فیصلہ
(ڈیلی پریس کانفرنس)کے مطابق مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ راما کرشن نے خیال ظاہر کیا کہ ہمیں اپنی مخالف ٹیموں پر نظر رکھنی ہو گی، نہ صرف اگلے میچ میں بلکہ ورلڈکپ کے ہر میچ میں اور ہمیں امید ہے کہ ہماری مخالف ٹیمیں بھی یہی سوچ رکھتی ہونگی۔راما کرشن نے کہا جب ہم اوول کے میدان میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیل رہے تھے تو ہم نے ایک بڑا ہدف سکور بورڈ پر لگانے کے باوجود فیلڈنگ میں جان لگائی اور رنز کا دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں جاری حالیہ ورلڈکپ کا فارمیٹ اچھا ہے جس کی وجہ سے ہر ٹیم کیلئے ہر میچ اہم ہے۔ پاکستان ٹیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے گزشتہ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف چار کیچ چھوڑے جس کی وجہ سے ناقدین نے پاکستان ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا، اس کے باوجود پاکستانی ٹیم امید ہے کہ وہ روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں غلطیاں نہیں دہرائے گی۔

ضرور پڑھیں: بالی ووڈ اداکار عامر خان سے ملنے کی اجازت نہ ملنے پر ان کا مداح اپنی جان پر کھیل گیا
راما کرشن نے مزید کہا کہ پاکستان کیساتھ میچ سے قبل بھارتی ٹیم کا میچ منسوخ ہونا نقصان کا باعث نہیں کیونکہ موسم کو کوئی قابو نہیں کر سکتا۔ہم نے دو میچز اچھے کھیلے تھے اور تیسرے میچ میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے میدان میں اترے تھے لیکن بدقسمتی سے موسم نے ساتھ نہیں دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں