41

”ٹھیک ہے عامر نے وکٹیں لی ہیں مگر۔۔۔“ مصباح الحق نے ایسی بات کہہ دی کہ خود محمد عامر بھی فکرمند ہو جائیں


نوٹنگھم (ڈیلی پریس کانفرنس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے محمد عامر کی ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں شاندار باﺅلنگ کے باوجود انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میں اب بھی محمد عامر کی باﺅلنگ فارم کو لے کر فکرمند ہوں۔

ضرور پڑھیں: امریکی صدر کا2020 کے انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ ”آپ کہہ سکتے ہیں کہ میچ میں پاکستان کا ایک مثبت پہلو محمد عامر کی باﺅلنگ تھی جنہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں لیکن میں ابھی بھی ان کی باﺅلنگ فارم کو لے کر فکر مند ہوں۔ ٹیم 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی لیکن اس کے باوجود محمد عامر کی باﺅلنگ میں جان نظر نہیں آئی۔ آپ کی ٹیم 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے اور آپ کا صف اول کا فاسٹ باﺅلر پہلا اوور کروا رہا ہے اور اس کی گیندوں کی اوسط رفتار 81 میل فی گھنٹہ ہے۔‘

سابق کپتان نے کہا کہ محمد عامر کی گیند میں نہ تیزی دکھائی دی اور نہ ہی سوئنگ، مخالف ٹیم ایسی باﺅلنگ کو دیکھ کر پرسکون ہوجاتی ہے۔آپ کو دوسری ٹیم کو یہ تاثر دینا ہوتا ہے کہ کم سکور کے باوجود ہم یہاں لڑنے آئے ہیں اور مقابلہ کریں گے لیکن ایسا نہیں تھا اور محمد عامر کے برعکس حسن علی 88-89 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے باﺅلنگ کررہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں