45

وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ گوجرانولہ، شاہی پروٹول کی تیاریاں شروع،صفائی ،ستھرائی و مرمتی کاموں میں تیزی آگئی


گوجرانوالہ (اشتیاق علی کیانی)وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کے دورہ گوجرانوالہ کے موقع پر شاہی پروٹول شروع،تمام اداروں نے صفائی وستھرائی کے انتظامات تیز کردیئے اندرون شہر فلائی اوور کی تزئین وآرائش بھی تیز کردی گئی ،ضلعی کی پھرتیوں پر شہریوں کا اظہار تشویش، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ گوجرانوالہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پروٹول دینے کیلئے تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ سرکاری اداروں میں عملہ کو حاضر رہنے کی ہدائت کردی گئی شہر میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کوختم کرنا شروع کردیا گیا بیشتر شاہراہوں پر پینٹ شروع کردیا گیاڈویژنل ،ضلعی انتظامیہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اوردیگر اداروں نے انتظامات مکمل کرلیئے جی ٹی روڈ سمیت دیگر شاہرات پر پنجاب حکومت کے منصوبوں گوجرانوالہ میں جاری ترقیاتی کاموں کی تصاویر والے سٹیمرز آویزاں کردیئے گئے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کل بروزجمعہ گوجرانوالہ کا دورہ کریں گے جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے فلائی اوور کی تزئین و آرائش، لائٹنگ،گرین بیلٹس کی درستگی ،شاہراہوں کی مرمتی کاموں سمیت شہر بھر سے صفائی ستھرائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے دوسری جانب شہریوں نے وزیر اعلیٰ کی آمد پر انتظامیہ کے اقدامات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ عرصہ دراز سے شہر میں صفائی ،سیوریج اور سڑکوں کی مرمت کا کام لتوا ء کا شکار تھا ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث منصوبے مکمل نہیں ہوسکے اب وزیر اعلیٰ کی آمد کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے تمام منصوبہ جات پر کام شروع کر دیا ہے جو شہریوں کے ساتھ کھلواڑکے مترادف ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں