50

وزیراعلیٰ پنجاب کا ممکنہ دورہ گوجرانوالہ ،ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں،صفائی ستھرائی کے انتظامات ،سڑکوں کا پیچ ورک شروع کردیا گیا جبکہ زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کومکمل کرنے میں بھی تیزی


گوجرانوالہ(اشتیاق علی کیانی)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا ممکنہ دورہ گوجرانوالہ ،ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکومتی ادارے متحرک ہوگئے صفائی ستھرائی کے انتظامات ،سڑکوں کا پیچ ورک شروع کردیا گیا جبکہ زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کوجلد مکمل کرنے کیلئے کام تیز کردیا گیا وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے دورہ گوجرانوالہ کی اطلاعات مقامی انتظامیہ کو ملنے پر ضلعی انتظامیہ ،ڈویژنل انتظامیہ ،کارپوریشن ،واسا ،جی ڈی اے ،ہیلتھ اتھارٹی ،ایجوکیشن اتھارٹی اور دیگر ادارے متحرک ہوگئیے کمشنر نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب کے متوقع دورہ گوجرانوالہ کے پیش نظر تمام محکموں کو متحرک کرتے ہو ئے شہری اور عوامی مسائل کے حل کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے ـ سپورٹس جمنیزیم کے دورہ کے دوران کمشنر کو بتایاکہ گیاکہ کم و بیش سات کروڑ کی لاگت کا حامل یہ منصوبہ اب مکمل ہے او ر یہاں پر بیڈ منٹن’ ریسلنگ’ باکسنگ’ جوڈو کراٹے / تیکوانڈو اور مرد و خواتین کیلئے فٹنس سنٹرز مکمل طورپر فعال ہیںـ کمشنر نے اپنے دورہ کے دوران گوجرانوالہ آرٹس کونسل کمپلیکس’ ‘ باغ فرحت اور پناہ گاہ کا بھی دورہ کیاـ انہوںنے بالخصوص پنا ہ گاہ میں بے گھر اور نادار افراد کو رہائش اور خوراک کی تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ اس اہم عوامی فلاحی منصوبے کو کامیاب بنانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دورہ گوجرانوالہ کے دوران ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے اور متعدد نئے منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں