35

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہولی پر ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کی ہدایت


کراچی (ڈیلی پریس کانفرنس) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہولی کے تہوار پر ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کی ہدایت کردی۔
(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق وزیر اعلیٰ سند ھ سید مرادعلی شاہ کی زیر صدرات اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ ثقافت، صنعت اور داخلہ کی اے ڈی پی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر ثقافت سردار شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ ثقافت ، سیاحت اور نوادرات کی 44 سکیمز پر تعمیراتی کام جاری ہے ،گورکھ ہل پر سمر ریسورٹ بھی تعمیر کیا جارہا ہے۔مراد علی شاہ نے محکمہ ثقافت کی سکمیز کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 188.2 ملین روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں