91

وزیراعظم کے مشہور زمانہ ڈائیلاگ ’آپ نے گھبرانا نہیں ‘پر گانا بھی سامنے آگیا ،سن کر پی ٹی آئی سپورٹر زنے بھی تعریف کردی


لاہور(ڈیلی پریس کانفرنس)وزیراعظم عمران خان وقتاً فوقتاً قوم کو مشکل حالت کا سامنا کرنے اور ان سے نہ گھبرانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔مہنگائی سے تنگ عوام کو وزیراعظم کا یہ مشورہ’آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘تنقید کا نشانہ بنا رہتا ہے ،اپوزیشن رہنما بھی وزیراعظم کے اس قول کو نقل کر کے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ،اب اس مشورے پر گانا بھی سامنے آگیا ۔
مائیکر وبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی انصار عباسی نے گانے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا ’آپ نے گھبرانا نہیں‘۔ گانے میں بھی وزیراعظم عمران خان کے اس ڈائیلاگ کو منفرد انداز میں طنز کا نشانہ بنا یا گیا۔گانے کا ایک شیر کچھ اس طرح ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں