41

وزیراعظم نے برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں مثبت تبدیلی کو بڑی خوشخبری قرار دے دیا


اسلام آباد (ڈیلی پریس کانفرنس)وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں مثبت تبدیلی کو بڑی خوشخبری قرار دے دیا ۔ایک بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں پاکستان کے لیے مثبت تبدیلی بلاشبہ بڑی خوشخبری ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹریول ایڈوئزری میں تبدیلی سے پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔عمران خان نے مزید کہاکہ برطانیہ کی مثبت ٹریول ایڈوائزری سے ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش معاشی مسائل، روزگار کی فراہمی اور کرنٹ اکاونٹ خسارے کے حل میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں