21

وزیراعظم عمران خان کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری افسروں کے نام پبلک کرنے کی ہدایت


اسلام آباد(ڈیلی پریس کانفرنس )وزیراعظم عمران خان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے سرکاری افسروں کے نام پبلک کرنے کی ہدایت کردی،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ لوٹ مار کرنے والوں کے نام سامنے لائیں ،غریبوں کے حق لوٹنے کی چھوٹ نہیں دے سکتے۔تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے تمام سرکاری افسران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی،وزیراعظم کی جانب سے معاملے پر شدید اظہار برہمی کیاگیا،وزیراعظم نے ملوث سرکاری افسران کے نام پبلک کرنے کی ہدایت کردی،وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ لوٹ مار کرنے والوں کے نام سامنے لائیں ،غریبوں کے حق لوٹنے کی چھوٹ نہیں دے سکتے،وزیراعظم کی ہدایت پرعملدرآمد شروع کردیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں