48

وزیراعظم عمران خان نے اب تک کتنے غیر ملکی دورے کیے اور ان پر کتنا خرچ آیا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں


اسلام آباد (ڈیلی پریس کانفرنس )وزیراعظم عمران خان نے حکومت سنبھالنے کے بعد سادگی اپنانے کا اعلان کیا اور سب سے پہلے انہوں نے خود بیرون ملک دوروں پر کم سے کم خرچ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم اب حکومت نے وزیراعظم کے بیرون ملک کیے جانے والے 22 دوروں پر آنے والے خرچ کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کروا دی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈیلی پریس کانفرنس کے صحافی ارشد وحید چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی میں جواب جمع کروادیاہے جس میں بتایا گیاہے کہ عمران خان نے ستمبر 2018 سے اب تک22 غیر ملکی دورے کیے ہیں جن پر مجموعی طور پر 11 کروڑ 95 لاکھ روپے اخراجات آئے ہیں ۔ تفصیلات میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ان دوروں پر تقریبا 440 افراد گئے تھے ۔ 22 میں سے 20 سرکاری دورے حکومتی طیارے پر کیے گئے جبکہ ایک کمرشل اور دو دورے چارٹرڈ پرواز کے ذریعے کیے گئے ۔یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دوست ممالک سے ملاقاتیں کر کے صورتحال کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرنے کیلئے تمام ممالک کے دورے کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد شاہ محمود قریشی سعودی عرب پہنچے تھے اور ملاقاتوں کے بعداب وہ نیویارک کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔ اس سفر کے دوران انہوں نے مسقط کے دارلحکومت عمان میں رک کر نئے بننے والے سطلان حثیم بن طارق سے سلطان قابوس کی وفات پر تعزیت بھی کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں