17

ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج آسٹریلیا کا انگلینڈ سے ٹاکرا


لندن: (ڈیلی پریس کانفرنس) ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج آسٹریلیا کا انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا، میزبان ٹیم نے دفاعی چیمپئن کے خلاف جیت پر نظریں جما لیں۔ فاتح ٹیم چودہ جولائی کو نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گی۔

کرکٹ کی عالمی جنگ، ناک آؤٹ مرحلے کا دوسرا ٹاکرا آج ہو رہا ہے جس میں آسٹریلیا اور انگلینڈ مدمقابل آئیں گے۔ برمنگھم میں سہ پہر ڈھائی بجے میدان سجے گا۔ ایرون فِنچ اور ایان مورگن الیون میں تیکھی بولنگ اور جارحانہ بیٹنگ کا امتحان شروع ہو گیا، مچل سٹارک اور ڈیوڈ وارنر انگلش ٹیم کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔ جیسن روئے، جونی بیئرسٹو اور جوروٹ بازی پلٹنے کو تیار ہیں۔

لیگ مرحلے میں پانچ بار کے چیمپئن کینگروز نے انگلینڈ کو چونسٹھ رنز سے ہرایا تھا۔ ون ڈے فارمیٹ میں آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے جس نے ایک سو اڑتالیس میں سے بیاسی بار بازی اپنے نام کی۔ اکسٹھ میں انگلینڈ نے میدان مارا دو میچ برابر جبکہ تین بے نتیجہ رہے۔

آج کے میچ کی فاتح ٹیم چودہ جولائی کو نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں