32

ورلڈکپ میں آج انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا افتتاحی میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ درست اور اہم معلومات جانئے


لندن (ڈیلی پریس کانفرنس) کرکٹ کی عالمی جنگ کا آغاز آج اوول گراﺅنڈ لندن میں میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ سے ہونے جا رہا ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

ضرور پڑھیں: پشاورہائیکورٹ کے 3 ایڈہاک ججزکومستقل کردیاگیا
(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق میزبان سائیڈ کی بیٹنگ لائن سپر سٹارز سے جگمگا رہی ہے جس میں ٹاپ پر جیسن روئے اور جونی بیئر سٹو موجود ہیں، وہ ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بہتر سٹرائیک ریٹ کے حامل ہیں، باقی لائن اپ میں بھی این مورگن، جو روٹ، جوز بٹلراور بین سٹوکس جیسے بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن انگلی کی انجری کے باعث وارم اپ میچز نہیں کھیل پائے تھے لیکن اب وہ مکمل فٹ ہیں تاہم تمام نظریں حال ہی میں انگلینڈ کی نمائندگی کیلئے کوالیفائی کرنے والے فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر پر ہوں گی جنہیں فاسٹ ٹریک پر ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

ضرور پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے عاصمہ عالمگیر کانام ای سی ایل سے نکالنے پر درخواست نمٹا دی گئی
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، جیسن روئے، جونی بیرسٹو، جو روٹ، بین سٹوکس، معین علی، کرس ووکس، لائم پلنکٹ، جوفرا آرچر، عادل راشد، ٹام کیورن، مارک ووڈ، جیمز وینس اور لائم ڈاﺅسن شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کی قیادت فاف ڈوپلیسی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوینٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، ریسی وینڈر ڈوسن، جے پی ڈومنی، ڈیوڈ ملر، اینڈیل فیلوک وائیو، ڈوین پریٹوریس، کاگیسو ربادا، لونگی نگیڑی، عمران طاہر، ایڈن مارکرم، تبریز شمستی اور کرس مورس شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں