302

وائے فائی انٹرنیٹ کے استعمال کیلئے بھی قانون سازی کا فیصلہ ، اب صارفین کو کیا کچھ کرنا پڑے گا؟ پریشان کن خبر

اسلام آباد پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں طرف سے وائی فائی انٹرنیٹ کی سروس کے حوالے سے قانون سازی کرنے کے اعلان کیا ہے۔اتھارٹی نے اس سلسلے میں رولز ریگولیشن کیلئے ایک مسودہ جاری کردیا ہے جس میں عوام اور کمپنیوں سے سفارشات طلب کی گئی ہیں۔ اس قانونی سفارشات میں فری وائی فائی انٹرنیٹ اور اس طرح کی دیگر سروس کو استعمال کرنے والے افراد کا ریکارڈ رکھا جائے گا جو بھی فرد فری وائی فائی یا اس طرح کی دیگر سروسز کو استعمال کرے گا تو اس کو اپنا نیشنل آئی ڈی کارڈ نمبر اور دیگر ضروری انفارمیشن دینی ہوگی اور تمام کمپنیاں بھی انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارف کا ریکارڈ رکھنے کی پابند ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں