38

نیب نے پنجاب56 کمپنیوں کے کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا


اسلا آباد(ڈیلی پریس کانفرنس)قومی احتساب بیورو(نیب)نے پنجاب کمپنیوں کے کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔نیب رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پنجاب فنانس ڈویژن نے 53 کمپنیوں کو193 ارب روپے دیئے لیکن 18 کمپنیوں کو پنجاب فنانس ڈویژن نے کوئی رقم نہ دی ،نیب رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کچھ کمپنیوں نے 163 ارب روپے کے غیر ملکی فنڈز بھی لئے،غیرملکی ڈونرز سے ساڑھے14 ارب مزید کمپنیوں کو ملے ۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ شہبازشریف کیخلاف660 ملین کا ریفرنس دائر کردیا ہے،کمپنیوں کے معاملے پر مزید 2 ریفرنس دائر کئے گئے ،کمپنیوں کے معاملے پر2 تحقیقات اور15 انکوائریاں زیر التوا ہیں ،کمپنیوں کیخلاف14 انکوائریوں میں محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ 29 کمپنیوں کیخلاف انکوائریاں بند کرنے کی سفارش کردی ۔نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کمپنیوںکے معاملے پر 1019 ملین روپے پلی بارگین سے ریکور کئے ،پنجاب کی 71 کمپنیوں میں سے 48 فعال اور33 غیر فعال ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں