9

نواز شریف جیل جائیں گے اور مسلم لیگ ن کانام ونشان تک مٹ جائے گا، شیخ رشید

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہ میں نے پہلے بھی کہا تھا اور پھر آج پھر کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف جیل جائے گا، نوازشریف کو دس لوگ چھوڑگئے، باقی بھی چھوڑجائیں گے، مسلم لیگ ن کانام ونشان تک مٹ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کے ایک مرتبہ اسپتالوں کے دورےکی ضرورت ہے، اربوں روپے کی پراپرٹی سے لوگ سامان لےجارہےہیں، میں بیرون ملک تھا اس لیےکیس کی سماعت نہیں ہوسکی تھی، آج پھرچیف جسٹس سےمقدمہ سننےکی درخواست کرنےآیاتھا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے کچھ نہیں چھپایا،میرے انکم ٹیکس کےگوشوارے مکمل ہیں، ٹوئٹراور واٹس ایپ پران کی خواہش کے مطابق خبرچلتی ہے، راولپنڈی سےانتقام لیا جارہا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ جسٹس اعجازالاحسن کےگھرپرفائرنگ کی گئی، جسٹس اعجازالاحسن کےگھرسےحمزہ کاگھرکچھ فاصلےپرہے، آج یہ گولی ان کے گھر لگی تو کل آپ کے گھر بھی لگ سکتی ہے، درحقیقت عدیہ کو صرف ڈرانے کی کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا اور پھر آج پھر کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف جیل جائے گا ،میں نے کہا تھا 22افراد نواز شریف کو چھوڑ جائیں گے
نواز شریف کو10 لوگ چھوڑ گئے باقی بھی چھوڑجائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ان لوگوں نےمیڈیاکےذریعےعدلیہ کوہدف تنقیدبنایا، 23مارچ کولوگ آئے تھے کہ انہیں قطربھیج دیں ، میرےخلاف فیصلہ آیا تو میں چیخیں نہیں ماروں گا۔

الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انتخابات ایک سے ڈیڑھ مہینے تاخیر کا شکارہوسکتےہیں، امید ہے جسٹس ثاقب نثارکے دور میں ہی الیکشن ہوں گے، آگےآگے دیکھیں ہوتا ہے کیا، یہ سب تو ہونا ہی تھے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کانام ونشان تک مٹ جائےگا، ہوسکتاہےکچھ لوگ فارورڈبلاک اورکچھ دوسری پارٹیوں میں جائیں، مسلم لیگ ن سے ان کے اپنے ہی لوگ نالاں ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں