34

نوازشریف کو سزا دینے اور میدان سے باہر رکھنے کیلئے رچائی گئی سازش میں تم قصوروار ہو،مریم نواز کا وزیراعظم کے ٹوئٹ پر ردعمل


لاہور (ڈیلی پریس کانفرنس) وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمہیں شرم بھی نہیں آتی؟جو گھناو¿نی سازش نواز شریف کو سزا دینے اور میدان سے باہر رکھنے کیلئے رچائی گئی تم اس میں شامل اور قصوروار ہو۔مریم نواز کا کہناتھا کہ تمھارا بھیانک چہرہ جج نے پوری دنیا کو دکھا دیا ہے،سلیکٹڈتو تم تھے ہی،اب تمھارے گھنائونے کردار پر بھی مہر لگ چکی ہے،اب اپنے بڑوں کے پیچھے مت چھپنا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کاکہنا ہے کہ تم بھی مافیا کا حصہ ہو جس نے اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے اور سزا دینے کیلئے ججوں کو پریشرائز ڈکیا ،انہوں کا کہناتھا کہ عمران خان یہ تم ہی ہو جس نے اپنے سیاسی مخالفین سے معاملات کو حل کرنے کیلئے اداروں کو استعمال کیا،تمہیں اس پر شرم آنی چاہئے ۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا ہے کہ ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ دئیے گئے سیاسی انتقام کی تمام حدیں عبور کرلی گئیں مگر نواز شریف کو توڑنے اور جھکانے کا خواب دیکھنے والے آج بھی ناکام و نامراد ہیں۔ عوام کے منتخب نمائندے زندہ باد۔

ضرور پڑھیں: قصورمیں لاپتہ ہونے والے 9 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سیلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے،پاکستانی مافیارشوت،بلیک میلنگ ، دھمکیوں کے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے،وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع دولت کاتحفظ چاہتے ہیں،ریاستی اداروں اورعدلیہ پردباؤ ڈالا جارہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں