159

نوازشریف کو جوتا مارنے والے ملزموں کے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل، سیشن کورٹ نے درخواست ضمانت متعلقہ کورٹ کو بھجوا دی


لاہور()سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو جوتا مارنے والے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت پولیس کی جانب سے دہشتگردی کی خصوصی دفعات شامل کئے جانے پر متعلقہ کورٹ کو بھجوا دی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کوجوتامارنے والے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی،انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ نے ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جس میں پولیس نے دہشتگردی کی خصوصی دفعات کو شامل کردیا۔
عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت متعلقہ کورٹ کوبھجوادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں