21

نوازشریف سے آج ملاقات کا دن ،مریم نواز کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئیں


لاہور (ڈیلی پریس کانفرنس)سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن ہے،مریم نواز اپنے والد سے ملاقات کیلئے جیل پہنچ گئیں۔ (ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن ہے، سابق وزیراعظم سے فیملی کے صرف 5 فرد ملاقات کرسکیں گے،مریم نواز اپنے والد سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئیں،اس موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد کوٹ لکھپت جیل کے باہر جمع ہے،لیگی کارکنوں کی جانب سے مریم نواز پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں