38

نندی پور ریفرنس: احتساب عدالت نے بابراعوان کو بری کر دیا


لاہور: (ڈیلی پریس کانفرنس) نندی پور ریفرنس میں احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کو بری کر دیا جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔

احتساب عدالت میں دائر کردہ ریفرنس میں ملزمان پر نندی پورمنصوبے میں تاخیر کرکے قومی خزانے کو 27 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا ۔ عدالت نے وزارت قانون اور پانی و بجلی کے افسران شمائلہ محمود، ریاض کیانی اور ڈاکٹر ریاض کی درخواستیں منظور کیں۔

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان اور سابق وزیراعظم پرویزاشرف سمیت5 ملزمان نے نندی پورکیس میں ٹرائل سے قبل بری کرنے کی استدعا کی تھی۔تاہم عدالت نے بابر اعوان کی درخواست ضمانت منظور اور پیپلزپارٹی کے رہنما پرویز اشرف کی درخواست مسترد کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں