287

نظام شمسی کے راز کھوجنے کیلئے ناسا مشن کی تیاریاں مکمل


امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے نظام شمسی کے راز کھوجنے کے لیے اپنے تاریخی پارکر سولر پروب مشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
اس مشن کی تیاری گزشتہ برس سے جاری تھی، جس میں سورج کو چھونے اور اس کی تپش کی کھوج لگانے کی کوشش کی جائے گی۔

دوسری جانب ناسا نے عام عوام سے بھی آن لائن درخواستیں طلب کرلی ہیں، جو اس کے تاریخی پارکر سولر پروب مشن کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس مشن کے لیے خصوصی خلائی جہاز تیار کیا گیا ہے جو ایک چھوٹی گاڑی کی طرح ہے، جسے ہفتے کے روز امریکی ریاست فلوریڈا پہنچایا جائے گا۔

یہ خلائی جہاز سورج کی سطح سے 40 لاکھ میل دور مدار میں گردش کرے گا جسے مشن کے دوران انتہائی گرمی اور تابکاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تاہم اس میں موجود 4.5 انچ موٹی کاربن کمپوزٹ شیلڈ اسے سورج کی تپش سے محفوظ رکھے گی۔

ناسا کے اعلامیے کے مطابق سورج پر بھیجے جانے والے مشن کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جسے رواں برس جولائی میں خلا میں روانہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سورج کے اتنے قریب بھیجا جانے والا یہ پہلا مشن ہوگا جس کا مقصد نظام شمسی کے رازوں سے پردہ اٹھانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں