76

ناجیریا میں ایک اور حملہ، 342 لڑکوں کو اغوا کرنے کے بعد 300 لڑکیاں بھی اٹھالی گئیں


ابوجا (ڈیلی پریس کانفرنس) اسلامی ملک نائجیریا میں مسلح افراد نے حملہ کرکے سینکڑوں کمسن طالبات کو اغوا کرلیا۔ یہ گزشتہ تین ماہ کے دوران تیسری بڑی کارروائی ہے، اس سے قبل دو کارروائیوں میں 342 لڑکوں کو اغوا کیا گیا تھا۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مسلح افراد نے نائجیریا کی شمال مغربی ریاست زمفرا میں سکول کے ہاسٹل پر حملہ کیا ۔ ریاست کے انفارمیشن کمشنر سلیمان تاناؤ عنقا کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے بچوں کو اغوا کیا گیا ہے۔’ نامعلوم مسلح افراد نے آکر فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلایا اور لڑکیوں کو لے کر چلے گئے، میری اطلاعات کے مطابق انہوں نے کچھ بچوں کو گاڑیوں میں ڈالا اور کچھ کو پیدل ہی لے گئے۔‘
ورنمنٹ گرل سیکنڈری سکول جنگابے کے ایک ٹیچر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ اغوا ہونے والی بچیوں کی درست تعداد تو ابھی تک واضح نہیں ہے لیکن یہ تعداد 300 سے زیادہ ہے۔
ڈیلی پریس کانفرنس مطابق حملہ آور آدھی رات کو آئے اور لڑکیوں کے سکول پر حملہ کیا ، انہوں نے اغوا کی یہ واردات کئی گھنٹے تک جاری رکھی ۔ یہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں مسلح افراد کے حملوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔یہ ایک ہفتے کے دوران نائجیریا کے شمالی علاقوں میں دوسری ایسی کارروائی ہے ۔
گزشتہ ہفتے نامعلوم حملہ آوروں نے ایک بورڈنگ سکول میں رات کے وقت حملہ کرکے ایک طالبعلم کو قتل جبکہ 42 افراد کو اغوا کرلیا تھا۔ مغویوں میں 27 طلبہ ہیں اور تاحال ان کی رہائی عمل میں نہیں آسکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں