22

”میں یہ کبھی نہیں کہہ سکتا کہ جو فیصلہ آیا ہے اس پر من و عن عمل ہو گا کیونکہ ۔۔۔“کلبھوشن یادیو کیس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کر دیا


راولپنڈی (ڈیلی پریس کانفرنس)عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ سنا دیاہے جس میں بھارت کی بریت کی درخواست کو مسترد کر دیا گیاہے اور پاکستانی موقف کو تسلیم کیا گیاہے جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے رد عمل جاری کر دیاہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ میںنے یہ نہیں کہا اور کہہ بھی نہیں سکتا کہ جو فیصلہ آیاہے اس پر من وعن عمل ہو گا ، فیصلہ آیاہے اور ہم نے اس کو ویلکم کیاہے ، اچھا فیصلہ آیاہے ، انڈیا کی درخواست مسترد ہوئی ہے اور ہم نے جو نکات دیئے تھے اس کی تصدیق ہو گئی ہے ، آگے کیسے چلنا ہے یہ عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کی اپنی چوائس پر چھوڑ دیا ہے ، ہماری حکومت لیگل ایڈوائس لینے کے بعد فیصلہ کرے گی کہ اس پر آگے کیسے چلنا ہے ، پاکستان کے قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں