134

مہدی حسن کی 91 ویں سالگرہ ، گوگل کا ڈوڈل گلوکار کے نام

لاہور (روزنامہ پریس کانفرنس) شائقین موسیقی کی دنیا آج بھی مہدی حسن کے پیار میں کسی جنت سے کم نہیں، 91 ویں سالگرہ پر گوگل نے عظیم گلوکار کو منفرد خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل شہنشاہ غزل کے نام کر دیا۔

شہنشاہ غزل مہدی حسن نے جو گایا امر کر دیا، گلوں میں رنگ بھرنے کی بات چلی تو خوب رنگ جمایا۔

خیال، ٹھمری ،دادرا ، درباری اورپہاڑی راگ شہنشاہ غزل کے سامنے ہاتھ باندھے نظر آئے، مہدی حسن کی میٹھے سروں اور کلاسیکل راگوں سےسجی گائیکیکا جادو ہمیشہ سر چڑھ کر بولتا رہے گا۔

اپنی ریاضت و کمال مہارت کے سبب اس منفرد گائیک نے شہنشائے غزل کا لقب حاصل کیا۔ لالی ووڈ کے ہر بڑے ہیرو نے ان کے گیتوں پر لب ہلا کر اپنے آپ کو جاوداں کیا۔

عظیم گلوکار نے 25 ہزار سے زائد فلمی و غیر فلمی گیت اور غزلیں گائیں جو آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہیں۔ مہدی حسن کو ان کی گلوکاری کے اعتراف میں تمغہ امتیاز کے علاوہ بےشمار ایوارڈز اور اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ سروں کا یہ شہنشاہ 13 جون 2012 کو اپنے مداحوں کو چھوڑ کر منوں مٹی تلے جا سویا۔

91 ویں سالگرہ پر گوگل نے عظیم گلوکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل شہنشاہ غزل کے نام کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں