238

ملک میں امن آگیا، ایک دو واقعات سے فرق نہیں پڑے گا: وفاقی وزیرداخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہےکہ ملک میں امن آگیا ہے البتہ اکادُکا واقعات سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان آج چین کے مقابلے میں بہت پیچھے ہے، مضبوط معیشت وخوشحالی ہوگی توکوئی میلی نگاہ سےنہیں دیکھ سکےگا جب کہ معیشت نہیں سنبھالی تونوجوانوں کو پاکستانیت سمجھ نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بیڑہ غرق و ستیاناس کا بیانیہ دیا جاتا ہے جو غلط ہے، ہمارے پاس بہت سی کامیابیاں ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج ریاست چڑھائی پرہے اور دہشتگرد محاصرے میں ہیں، پہلےلوگ کراچی چھوڑنے کی باتیں کرتے تھے، اب کراچی میں پی ایس ایل آرہا ہے۔

احسن اقبال نے لاہور دھماکے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے رائے ونڈ میں بزدلانہ کارروائی کی، بزدلانہ واقعات سے بڑے قومی منصبوبے متاثر نہیں ہوں گے، مؤثرحفاظتی انتظامات سے رائے ونڈ میں بڑی تباہی سے بچ گئے، ہمارے حفاظتی انتظامات کافی مؤثر ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دشمن دیکھ رہا ہے کہ پاکستان میں روشنیاں بحال ہورہی ہیں، ملک میں امن آگیا ہے،کھیل کے میدان آباد ہورہے ہیں، اکادُکا واقعات سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، سیکیورٹی ادارے چوکس ہیں اور قومی منصوبے پلان کے مطابق جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں