202

مشہور فلم ’دی میسج‘ کی سعودی عرب میں نمائش

1976میں ریلیز ہونے والی مشہور آسکر نومینیٹیڈ فلم ’دی مسیج‘ کی اب پہلی بار سعودی عرب میں بھی نمائش کی جائے گی۔

ہدایت کار مصطفیٰ اکاد کی اس فلم میں ظہور اسلام کے وقت کی عکاسی کی گئی ہے جس نے دنیا بھر میں خوب کامیابی حاصل کی۔

مشہور فلم ’دی میسج‘ کی سعودی عرب میں نمائش
یہ فلم اب عید الفطر کےموقع پر ریاض پارک کے Vox سنیما میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے جسے سعودی سنسر بورڈ نے نمائش کے لیے کلیئر کر دیا ہے۔

مشہور فلم ’دی میسج‘ کی سعودی عرب میں نمائش
واضح رہے کہ 1976میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو اس وقت سعودی عرب میں بین کر دیا گیا تھا۔
نمائندہ:عبدالموہد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں