22

مریم کی بلاول کو ملاقات کی دعوت، چیئرمین پی پی کل رائیونڈ جائیں گے


لاہور: (ڈیلی پریس کانفرنس) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت مخالف اتحاد میں تیزی آگئی۔ بلاول بھٹو اتوار کو مریم نواز سے ملنے جاتی امراء جائیں گے۔

لیگی رہنما مریم نواز نے بلاول بھٹو کو فون پر جاتی امراء آنے کی دعوت دی جس پر بلاول نے اتوار کی دوپہر مریم نواز سے ملاقات کا وقت فائنل کر لیا۔ کل دوپہر ڈیڑھ بجے رائیونڈ میں دونوں رہنماوں کی ملاقات ہو گی جس میں حکومت مخالف اتحاد اور نیب کیسز کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں جماعتوں کے سینئر رہنما بھی شرکت کریں گے جبکہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے بھی امور زیر بحث آئیں گے۔

یاد رہے اس سے قبل مریم نواز نے سیاسی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ایک افطار ڈنر میں ملاقات کی۔ بلاول کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر میں انہوں نے مریم نواز کو بھی مدعو کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں