20

مریم نواز کی گرفتاری کے بعد نیب ٹیم کا شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھاپہ


لاہور (ڈیلی پریس کانفرنس)قومی احتساب بیورو (نیب) ٹیم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ماڈل ٹاﺅن میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔

ضرور پڑھیں: الیکشن کمیشن سے مسلم لیگ ن کو بڑا ریلیف مل گیا
(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق نیب ٹیم شہباز شریف کے ان 2 ملازمین کی گرفتاری کیلئے آئی تھی جنہوں نے حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے پہنچنے والی نیب ٹیم کو روکا اور مزاحمت کی۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچی اور گیٹ پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں سے کہا کہ ہمیںان ملازمین کی تلاش ہے، انہیں ہمارے حوالے کیا جائے تاہم ان کے وہاں موجود نہ ہونے پر نیب ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔

ضرور پڑھیں: ایل این جی کیس، نیب پراسیکیوٹر نے مفتاح اسماعیل کا15 سال کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا
واضح رہے کہ اس سے قبل نیب ٹیم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو بھی کوٹ لکھپت جیل سے حراست میں لے لیا ہے، انہیں چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں