23

مریم نواز شریف کی گرفتاری پر بلاول بھٹو ’سیخ پا‘ ہو گئے، پارلیمینٹ میں کیا کام کر دیا؟ ناقابل یقین خبر آ گئی


اسلام آباد (ڈیلی پریس کانفرنس) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لڑنا ہے تو مردوں سے لڑیں، اپوزیشن اراکین نے پارلیمینٹ سے واک آﺅٹ کیا جبکہ اجلاس کی کارروائی جمعہ 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ایوان میں کھڑے ہو کر کہا کہ ابھی ہم لابی میں بیٹھے تو ٹی وی پر دیکھا کہ مریم نواز شریف کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو کے ایسا کہنے پر پیپلز پارٹی کے اراکین نے شیم شیم کے نعرے لگائے۔ بلاول بھٹو نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون اپوزیشن ممبر کو اس حکومت نے گرفتار کیا ہے۔ میرا خاندان اس ملک میں نسلوں سے سیاست کر رہا ہے، ہم نے سب کچھ دیکھا، پہلے ظالم آمر ضیاءتھا اور اب نیا آمرانہ نظام دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں پہلی مرتبہ یہ دیکھ رہے ہیں، لڑنا ہے تو مردوں سے لڑیں، تاریخ یاد رکھے گی کہ عمران خان جو انصاف کی بات کرتا تھا اور اس ملک کے نوجوانوں کو کہتا تھا کہ میں سب کو موقع دوں گا، اس کے نئے پاکستان میں خاتون کو گرفتار کیا گیا۔

ضرور پڑھیں: ایل این جی کیس، نیب پراسیکیوٹر نے مفتاح اسماعیل کا15 سال کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا
بلاول بھٹو زرداری نے مذمتی الفاظ ادا کرنے کے بعد ایوان سے واک آﺅٹ کر دیا جس پر دیگر اپوزیشن اراکین بھی واک آﺅٹ کر گئے جبکہ ایوان میں شدید شور شرابے کے باعث سپیکر اجلاس کی کارروائی جمعہ 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں