15

لاہور ہائیکورٹ ،شاپنگ بیگز کیخلاف دائر درخواست پر قانون کا مسودہ طلب


لاہور(ڈیلی پریس کانفرنس)لاہور ہائیکورٹ نے شاپنگ بیگز کیخلاف دائر درخواست پر قانون کا مسودہ طلب کرتے ہوئے سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شاپنگ بیگزکےخلاف دائردرخواست کی سماعت ہوئی،چیف سیکرٹری نے کہا کہ گلگت اورسندھ میں فوری پابندی سے مسائل پیداہوئے،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سگریٹ توپلاسٹک سے زیادہ خطرناک ہے،اس پرپابندی نہیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ شاپنگ بیگزسے متعلق قانونی سازی پرکام ہورہاہے،قانون کاڈرافٹ سیکرٹری قانون کے پاس ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چند لاکھ لوگوں کے روزگار کی وجہ سے کروڑوں افراد کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالا جاسکتا،حکومت کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ پابندی سے متاثر افراد کا ازالہ کیسے کیا جائے، عدالت نے کہا کہ قانون کاڈرافٹ پیش کیاجائے تاکہ جائزہ لے سکیں،عدالت نے کیس کی سماعت 10 اکتوبرتک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں