66

فیروزوالا،دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق


فیروز والا(ڈیلی پریس کانفرنس )فیروزوالا میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے 3افرا دکو قتل کردیاگیا،مقتولین کی شناخت لیاقت علی ،بشیر حسین اور اشفاق کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فیروزوالا میں دیرینہ دشمنی پر موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے،پولیس کے مطابق مقتولین تحصیل کچہری فیروزوالہ سے مرید کے جارہے تھے،مقتولین کی شناخت لیاقت علی ،بشیر حسین اور اشفاق کے نام سے ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں