138

فٹ بال ورلڈ کپ: انگلینڈ نے سوئیڈن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی


روس(روزنامہ پریس کانفرنس )فٹ بال ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سوئیڈن کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق روسی شہر سمارا کے سٹیڈیم میں ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل میچ سوئیڈن اور انگلینڈ کے مدمقابل کھیلا گیا،انگلینڈ کی ٹیم نے سوئیڈن کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے

انگلینڈ کی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور کھیل کے 30 ویں منٹ میں گول کرکے برتری قائم کرلی۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول ہیری میگوئر نے کیا جبکہ دوسرا گول کھیل کے 58 ویں منٹ میں ڈیلے علی نے کیا اور ٹیم کو 2 گول کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

یاد رہے کہ فرانس اور بیلجیم پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکی ہیں جو کہ 10 جولائی کو مدمقابل ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں