131

فٹنس مسائل، حسن علی کی قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت مشکوک


فیصل آباد: (ڈیلی پریس کانفرنس) قومی فاسٹ باولر حسن علی کی فٹنس مسائل کے سبب قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی جو بدستور انجری کا شکار ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فٹنس کی شرط پر سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل حسن علی تاحال کمر کی تکلیف سے نجات نہیں پا سکے اور بالنگ میں مشکلات محسوس کر رہے ہیں۔فاسٹ باولر کوئی خطرہ مول لینے کے بجائے آسٹریلین ٹور کیلئے فٹ ہونے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں