24

فریال تالپوراوربچوں کے بینک اکاؤنٹس غیرمنجمد کرانے کی درخواست پرنیب سے جواب طلب


اسلام آباد(ڈیلی پریس کانفرنس)احتساب عدالت نے فریال تالپوراوربچوں کے بینک اکاؤنٹس غیرمنجمد کرانے کی درخواست پرنیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت10 مارچ تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں فریال تالپوراوربچوں کے بینک اکاو¿نٹس غیرمنجمد کرانے کی درخواست پرسماعت ہوئی،فریال تالپور اور ان کے بچوں کے ٹیکس ریٹرنز کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئیں،تنخواہ،زراعت اور دیگر کاروبار سے حاصل ہونے والی رقم ذرائع آمدن میں شامل ہیں ۔فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ نیب کے خط پرفریال تالپور،عائشہ تالپور،فاطمہ تالپور کے بینک اکاؤنٹس منجمد ہوئے،تمام ریکارڈ پیش کر دیا،عدالت بینک اکاؤنٹس کھلوانے کا حکم جاری کرے،عدالت نے بینک اکاو¿نٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 10مارچ تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں