41

شیخ رشید نے 15 دن میں مزید جھاڑو پھرنے کی پیش گوئی کر دی


لاہور: (ڈیلی پریس کانفرنس)شیخ رشید نے 15 دن میں مزید جھاڑو پھرنے کی پیش گوئی کر دی۔ انہوں نے کہا شہباز شریف اور فرالپ تالپور کو ڈھیل ہے، ڈیل کسی سے نہیں ہوگی، آصف زرداری کے خلاف کیسز بہت سیریس ہیں، اہم گواہ موجود ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے (ڈیلی پریس کانفرنس)سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے کہا تھا کہ گندے انڈوں کو باہر پھینکو، مگر عمران خان نہیں مانے، یہ نہ ہو کہ کسی دن کوئی بڑی خبر آ جائے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف بھی سیریز الزامات ہیں، ممکن ہے ایسے حالات ہو جائیں اور یہ ٹکٹکی پر لٹک جائیں، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ جون سے پہلے جھاڑو پھرے گا، جس نے گاجریں کھائی ہیں نیب اس کو پھکی دے، آصف زرداری چھاتی کے ساتھ لگا کر تاش کھیلنے والاانسان ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا نواز شریف اور آصف زرداری کی حکومت نہیں آسکتی، ریلوے میں خسارہ کم نہ دکھا سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا، آخری سانس تک کابینہ میں غریب کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا، صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے، 2 یونیورسٹیز کی اجازت ملنے پر عثمان بزدار کا شکر گزار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں