60

شہباز شریف لندن سے کب واپس آئیں گے ؟سینئر رہنما نے بتا دیا


لاہور(ڈیلی پریس کانفرنس)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف مارچ کے پہلے ہفتے تک واپس آجائیں گے اور واپس آکر پارٹی کی بھرپور طریقے سے قیادت کریں گے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کا واحد حل ہے کہ عوام سے رجوع کیا جائے، ان حالات میں ضروری ہے کہ مڈ ٹرم الیکشن کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی خاموشی کو ہر گز کمزوری نہ سمجھا جائے، آنے والے دنوں میں اپوزیشن مشترکہ طور پر کہے گی مڈٹرم الیکشن ضروری ہیں۔رانا ثنااللہ نے حکومت کی معاشی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں موجودہ حکومت معیشت سنبھال رہی ہے ملک نہیں چل سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں