29

شنیرا اکرم نے کراچی کا ساحل عوام کیلئے بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شرمناک تصاویر شیئر کر دیں، دیکھ کر ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک جائے



کراچی (ڈیلی پریس کانفرنس) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحل سمندر سی ویو کو عوام کیلئے خطرناک اور غیر محفوظ قرار دہتے ہوئے اسے بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے اور اس کیساتھ ہی ساحل پر پھیلے ہسپتال کے فضلے کی تصاویر بھی شیئر کر دی ہیں۔

شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سی ویو پر بڑی تعداد میں استعمال شدہ سرنجیں اور ہسپتال کا فضلہ بکھرا پڑا ہے۔پوسٹ شیئر کرکے شنیرا اکرم نے سب کو آگاہ کیا کہ ساحل کلفٹن پر یہ فضلہ خطرناک حدیں پار کرچکا ہے لہٰذا اسے فوری طور پر بند کردیا جائے۔

شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ سی ویو ساحل پر مت جائیں اسے صاف کرنے کی کوشش کریں، یہ انتہائی خطرناک فضلہ ہے اس علاقے پر پابندی عائد کی جائے اور اسے انتظامیہ سے صاف کرایا جائے۔شنیرا اکرم نے مزید لکھا کہ ضرورت ہے کہ فوری طور پر سب کو بتادیا جائے کہ ساحل سمند غیر محفوظ ہے۔

لیکن اگر سچ پوچھیں تو مجھے نہیں معلوم کہ . . .” معروف پاکستانی اداکارہ نے انتہائی افسوسناک انکشاف کردیا
شنیرا اکرم نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے ہسپتال میں جن چیزوں سے خوف آتا ہے وہ سب ہمارے ساحل سمندر پر دھوئی جاتی ہیں، اسے روکنا ہوگا۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا میں طویل عرصے سے خاموش تھی تاہم اب ضروری ہے کہ اس مسئلے کو ہر ٹی وی چینل پر اٹھایا جائے کیونکہ کراچی کلفٹن بیچ سب کیلئے غیرمحفوظ ہوچکا ہے۔

شنیرا اکرم کی ایک ٹوئٹ پر شفقت حسین نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خطرناک آپ کیلئے ہوگا لیکن ہم پاکستانی قوم ہیں ہم پیدا ہی غیر قدرتی موت مرنے کیلئے ہوئے ہیں۔ایسے میں شنیرا اکرم نے صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کس ذہنیت کے مالک ہیں؟ کبھی نہ بھولیں آپ کی زندگی اتنی ہی اہم ہے جتنی اس دنیا پر کسی اور کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں