12

شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ پر اہلیہ ثانیہ مرزا نے جذبات سے بھرپور پیغام جاری کر دیا


لندن (ڈیلی پریس کانفرنس) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکھیل کر ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔ شعیب ملک نے اپنے 20 سالہ کیرئیر میں کئی یادگار لمحات دیکھے اور پاکستان کو کئی میچ جتوائے تاہم حالیہ ورلڈکپ میں ان کی کارکردگی متاثر کن نہ رہی جس کے باعث بھارت کیخلاف 16 جون کو کھیلا گیا میچ ان کے کیرئیر کا آخری میچ ثابت ہوا اور وہ ٹورنامنٹ کے آخری میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے شوہر کی ریٹائرمنٹ پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ”ہر کہانی کا اختتام ہے، لیکن اس زندگی میں ہراختتام کی ایک نئی شروعات ہوتی ہے، شعیب آپ نے 20 سال تک اپنے ملک پاکستان کیلئے خدمات انجام دیں، آپ اسے عزت اور عاجزی کے ساتھ جاری رکھیں، آپ نے جو کچھ بھی حاصل کیا اس کیلئے مجھے اور ازہان کو آپ پر فخر ہے لیکن اس سے بھی زیادہ آپ جو ہیں ہمیں اس پرفخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں