26

شعیب ملک ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ میں لیکن ثانیہ مرزا اچانک ایسی جگہ پہنچ گئیں کہ دیکھ کر لوگوں کی خوشی کہ انتہا نہ رہی ، ہجوم لگ گیا


حیدرآباد (ڈیلی پریس کانفرنس)کل سے ورلڈ کپ کا آغاز ہونے جارہاہے اور قومی ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک بھی سکواڈ کے ہمراہ انگلینڈ میں ہی موجود ہیں اور پرجوش ہیں تاہم ان کی اہلیہ اور پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزا بھارتی شہر حیدرآباد کے اندرون میں دورے کیلئے اچانک پہنچ گئیں جہاں انہیں دیکھ کر لوگوں کا ہجوم لگ گیا ۔

ضرور پڑھیں: ”شیخ رشید کہتے ہیں چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو کے پیچھے پیپلز پارٹی کا ہاتھ ہے “صحافی کے سوال پر آصف زرداری نے قہقہہ لگا کر کیا جواب دیا ؟ جانئے
(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ایک سپورٹس وویمن ہیں جنہوں نے بھارت کی ٹینس میں دنیا بھر میں نمائندگی کی اور کئی اہم فتوحات اپنے نام کیں تاہم شعیب ملک کے ساتھ شادی نے ان کی شہرت کو چار چاند لگا دیئے اور ان مداح بھارت اور پاکستان دونوں میں موجود ہیں جبکہ میڈیا بھی ان کی خبروں کی تلاش میں رہتا ہے ۔

حال ہی میں ثانیہ مرزا نے اچانک حیدرآباد کے اندرو ن شہر کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال کرنے کیلئے ہزاروں لوگوں کا ہجوم اکھٹاہو گیا اور میڈیا بھی پہنچ گیا ، اس موقع پر ثانیہ مرزا کے مداحوں نے ان کیلئے نہایت محبت بھرے نعرے بھی لگائے جبکہ ٹینس سٹار نے ہاتھ ہلاکر ہجوم کا شکریہ بھی ادا کیا ۔اس وقت ثانیہ مرزا ماں بننے کے بعد ٹینس کے میدان میں واپسی کیلئے تیار ی کر رہی ہیں اور وہ جلد ہی دوبارہ سے کھیلوں کی دنیا میں واپسی کریں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں