114

شاپر بیگز پر پابندی بارے ڈیڈ لائن ختم ،آج سے بھرپور کارروائیوں کا امکان


گوجرانوالہ (اشتیا ق علی کیانی )لاہور ہائکورٹ کے احکامات کے پیش نظر محکمہ ماحولیات کی جانب سے شاپر بیگز پابندی بارے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ،آج سخت کارروائیوں کا امکان ،مینوفیکچررزنے سر پکڑلئے،احتجاج کیلئے صلاح مشورے جاری ،بتایا گیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے عوامل کے خاتمہ کیلئے لاہور ہائی کورٹ شاپر بیگز پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے مینو فیکچررز،ریٹیلرز ،دکاندارون اور شہریوں کو تنبیہ لیٹر ارسال کرنے اور شہریوں میں شاپر بیگز کے استعمال و ترک کرنے کیلئے آگاہی پیدا کرنے کیلئے محکمہ ماحولیات کو حکم نامہ جاری کیا تھا جس پر عملدر آمد کرتے ہوئے محکمہ ماحولیات نے ضلع بھر میں قائم کاروباری مراکز ،شاپنگ پلازے ،دیپارٹمنٹل سٹورز،ریڑھی بان ،مینو فیکچررزکو اصلا حی نوٹسز جاری اور 31 اگست تک شاپر بیگز کے استعمال کے مکمل خاتمہ کیلئے تبینہ کری تھی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عمر اشرف نے نمائندہ پریس کانفرنس سے خصوسی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدالتی حکم نامہ کے مطابق کاروباری طبقہ کے ساتھ ساتھ شہریوں میں بھی ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے شاپر بیگز کے استعمال کو ترک کرنے کی تلقین کی گئی انہوں نے کہاکہ700سے زائد افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیںانہوںنے بتایا کہ عدالتی احکامات کو نظر ندازکرنے اور شاپر بیگز کا استعمال ترک نہ کرنیوالوں کو جرمانہ ،کاروباری بندش ،مقدمہ درج اور چالان جیسی سزائوں کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ بیشتر کاروباری حضرات نے تعاون کرتے ہوئے ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی شاپر بیگز کا استعمال نہ صرف ترک کر دیا تھا جبکہ اپنی گاہکوں کو بھی اس کا استعمال چھوڑنے کی تلقین کرتے رہے ۔انہوںنے کہاکہ شاپر بیگز کا استعمال ترک نہ کرنے والوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں گی ۔ذرائع کے مطابق مینوفیکچررزسے کارروائیوں کا آغاز ہوگا اس کے بعد ریٹیلرز کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنیء کیلئے شکنجہ تیار لر لیا گیا ہے ادھرممکنہ کارروائیوں سے بچنے کیلئے شاپر بیگز مینوفیکچررزنے سر جوڑ لئے ہیںاور کارروائیوں تیز ہونے پر بھرپور احتجاج کی بھی شنید ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں