42

سی سی پی او لاہور اِن ایکشن ، ٹرک اڈوں پر ایس او پیز کی خلاف ورزی ، ایس ایچ اور چوکی انچارج کو بڑی سزا دے دی


لاہو(ڈیلی پریس کانفرنس) سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کا رات گئے سبزی منڈی راوی روڈ کا وزٹ، ٹرکوں اڈوں پر قائم ہوٹلوں پر ڈائن ان دیکھ کر برہم، سی سی پی او لاہور کے حکم پر چوکی انچارج سبزی منڈی غلام باری کو معطل کر دیا گیا، ایس ایچ او راوی روڈ سب انسپکٹر محمد اختر کی دوسال کی سروس ضبط جبکہ ناقص سپرویژن پر ڈی ایس پی شفیق آباد کو ایکسپلینیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کےمطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ ریسٹورنٹس کو صرف ٹیک اوے اور ڈیلیوری کی اجازت ہے، ریستوران کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر متعلقہ ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز ذمہ دار ہونگے،حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ہوٹل مالکان اور متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔سربراہ لاہور پولیس نے ڈویژنل ایس پیز کو خلاف ورزی کرے والے ہوٹلوں کےخلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی، کورونا خطرناک وباء، زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں