40

سیشن کورٹ لاہور نےغلط فیصلے، سست عدالتی نظام پر معافی مانگ لی


لاہور:(ڈیلی پریس کانفرنس) سیشن کورٹ لاہور نےغلط فیصلے اور سست عدالتی نظام پر معافی مانگتے ہوئے 5 دن قید کیخلاف اپیل پر 6 سال بعد ملزم باعزت بری کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج کا سماعت کے دوران کہنا تھا کہ عدالت اپیل کنندہ کی تکلیف کا مداوا نہیں کر سکتی، ملزم جمشید اقبال کو احترام رمضان آرڈیننس کے تحت غلط سزا ملی۔

عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپیشل مجسٹریٹ نے خلاف قانون 5 دن قید سنائی، جس دفعہ کے تحت سزا ملی وہ آرڈیننس میں موجود ہی نہیں۔ سیشن کورٹ نے سپیشل مجسٹریٹ کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ مستقبل میں اہل افسران کو سپیشل مجسٹریٹ لگایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں