58

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی ارطغرل ڈرامے کی شوٹنگ کی جگہ پہنچ گئے؟ تفصیلات اور مزید تصاویر منظرعام پر


استنبول(ڈیلی پریس کانفرنس) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترکی میں اسلامی تاریخ کی سلطنت عثمانیہ پر مبنی ترکی ڈرامہ ارطغرل غازی اور کرولوس عثمان کے سیٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر سپیکر کو کرولوس عثمان کے سیٹ پر قائی قبیلے کے تاریخی پس منظر سے تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔سپیکر نے سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار بورک سے بھی ملاقات کی۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسلامی تاریخ کو اُجاگر کرنا ایک قابل تحسین قدم ہے، وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنی تاریخ سے بخوبی واقف ہوں۔ اسلامی تاریخ ہمیں سبق دیتی ہے کہ مشکل حالات میں یکجا ہوکر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکتا ہے اور ہر طرح کے مصیبتوں کا سامنا کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے اسلامی تاریخ پر مبنی اس ڈرامے میں کردار نبھانے والے اداکاروں کے کام کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں