43

سپیکر صوبائی اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کھل کر عثمان بزدار کے حق میں میدان میں آ گئے


لاہور (ڈیلی پریس کانفرنس) سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حمایت میں کھل کر میدان میں آ گئے ہیں اور کہاہے کہ ہماری ملاقاتیں وزیراعلیٰ کو مضبوط کرنے کیلئے ہیں اور ہماری ساری جماعت عثمان بزدار کے ساتھ ہے ۔

ضرور پڑھیں: پشاور،ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کونقصان پہنچانے والے 9 افرادگرفتار
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کا کہناتھا کہ پارٹی کے اندر اور باہر اختلافات دراصل سیاست کا حسن ہوتے ہیں اور بہت سی چیزوں کو درگزر کر کے چلنا پڑتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز اور مونس الہیٰ کی ملاقات کی خبر سراسر غلط ہے ، مونس الہیٰ کو کسی سے ملنے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ ن لیگ سے کوئی رابطہ ہواہے اور نہ ہی چوہدری شجاعت کی کسی سے ملاقات ہوئی ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ کابینہ میں تبدیلی وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کا استحقاق ہے، وزیراعظم کارکردگی کی بنیاد پر جسے وزیر لانا چاہیں، یہ کلی طور پر ان کا اختیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں