121

سپریم کورٹ کے حکم پرزینب کے والد کوسیکیورٹی فراہم ،ایلیٹ فورس کے اہلکار تعینات

لاہورسپریم کورٹ کے حکم پرزینب کے والد کوسیکیورٹی فراہم کردی،زینب کے والد حاجی امین کےساتھ ایلیٹ فورس کے اہلکارتعینات کر دیئے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امین انصاری نے مجرم عمران کے اہلخانہ کے مبینہ ہراساں کرنے پردرخواست دی تھی،جس پرڈی پی اونے مجرم کے چچاودیگرکےخلاف کارروائی کی اور زینب کے والد کو سکیورٹی فراہم کردی۔
حاجی امین کا کہناتھا کہ مجھے تفتیش کے عمل پر تحفظات ہیں،مجرم عمران کے سہولت کاروں کونہیں پکڑاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں