60

سپریم کورٹ نے شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کا معاملہ نمٹا دیا


اسلام آباد(ڈیلی پریس کانفرنس)سپریم کورٹ نے گرلز گائیڈاراضی معاملے پر شیخ رشیدکیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔
ضرور پڑھیں: مختاراں مائی کیس،ملزمان کی بریت کیخلاف نظرثانی درخواست خارج
(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق سپریم کورٹ میں وزیر ریلوے شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی ،جسٹس عظمت سعیدکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے لیزاراضی کوگرلزگائیڈ کے استعمال کیلئے پابند کردیا،گرلزگائیڈکی وکیل نے بھی معاملہ نمٹانے پررضا مندی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے وکیل نے گرلزگائیڈکیساتھ تعاون کیا،گرلزگائیڈکی اراضی پیمائش پر 13 کنال 18 مرلے نکلی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ اضافی 3 کنال 18 مرلے اراضی ہسپتال کودی جائے،عدالت نے اضافی اراضی ملحقہ ہسپتال کودینے کی استدعامستردکردی،گرلزگائیڈکی دیواراگلے روزتعمیرکردی تھی،سپریم کورٹ نے شیخ رشیدکیخلاف توہین عدالت کامعاملہ نمٹا دیا،عدالت نے شیخ رشید ودیگرکیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں نمٹادیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں