39

سپریم کورٹ نے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی


اسلام آباد(ڈیلی پریس کانفرنس)سپریم کورٹ نے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔
(ڈیلی پریس کانفرنس) نیوز کے مطابق چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل نمٹا دی اوردرخواست گزار کوالیکشن کے بعدمتعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ سیف اللہ ابڑو سندھ سے ٹیکنوکریٹ نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، سیف اللہ ابڑو پر ٹیکنوکریٹ کی تعریف پر پورانہ اترنے کااعتراض تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں